عوام کو زندہ درگور کرنے کیلئے بجلی کی قیمت میں5 روپے مزید اضافہ:عبدالعزیز عابد 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی ماری عوام کو نگران حکومت نے زندہ درگور کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ پہلے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اور اب پہلے سے مہنگی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان روڈ پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام تو پہلے ہی 2 وقت کی روٹی سے تنگ ہیں۔ مہنگی بجلی ،گیس اور پٹرول کے ساتھ ساتھ اشیاءضرورت کی قیمتوں میں اضافے کا طوفان آیا ہوا ہے۔ عوام واپڈا کے دفاتر اور بجلی کے بلوں کو جلا رہے ہیں۔ حکومت کو عوامی غیض و غضب کا اندازہ نہیں۔ حکومت فی الفور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے ورنہ ان کو اپنے محلات میں بھی پناہ نہیں ملے گی۔ جماعت اسلامی اس ہوشربا مہنگائی کے خلاف عوام کو منظم کرے گی۔ عوام آنے والے انتخابات میں آئی ایم ایف کے غلاموں کو مسترد کر دیں گے۔ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کی آخری امید جماعت اسلامی ہے۔ عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں اپنے بچوں کو فروخت کرنے اور خودکشی کرنے پر مجبور ہو چکی ہے۔ نگران حکومت عوام کو ریلیف دے اور جلد از جلد انتخابات کروا کر اقتدار عوامی نمائندوںکومنتقل کرے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...