اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے ممبر خواجہ حارث نے علیحدگی اختیار کرلی۔جمعرات کے روز خواجہ حارث توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے علیحدہ ہوگئے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی پر سماعت ہونا تھی،خواجہ حارث پی ٹی آئی کی جانب سے نمائندگی کر رہے تھے،جو درخواستیں دائر کی گئی تھیں اس میں بھی وہ نمائندگی کررہے تھے،خواجہ حارث کی جانب سے کہا گیا کہ تمام تر توشہ خانہ کیس کی فائلیں دیگر قانونی ٹیم کو بھجوا دی گئی ہیں،مزید کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزامعطلی کی درخواست میں پیش نہیں ہوسکیں گے،خواجہ حارث کی قانونی ٹیم سے علیحدگی کے بعد دیگر وکلاءعدالت میں درخواست پیش کریں گے،توشہ خانہ کیس کی سماعت دن 12بجے ڈویژنل بینچ میں ہونی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سزامعطلی کی درخواست دائر کی گئی ہے،خواجہ حارث نے کافی عرصہ قانونی ٹیم میں کام کرنے کے بعد علیحدگی اختیار کرلی، ان کی جانب سے کہا گیا کہ مختلف تحفظات کے باعث قانونی ٹیم سے الگ ہورہے ہیں۔
خواجہ حارث
خواجہ حارث نے چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے علیحدگی اختیار کر لی
Aug 25, 2023