فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے خلاف کرپشن، ناجائز بھرتیوں، ٹھیکوں میں کمیشن لینے، پیسے لے کر سرکاری ملازمت دلوانے کے الزامات ثابت ہوگئے۔ انٹی کرپشن فیصل آباد نے الزامات ثابت ہونے پر فرخ حبیب اور اس کے تین ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹی کرپشن فیصل آباد کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے دست راست اور سابق وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں کرپشن اور لوٹ مار کرتے رہے ہیں۔ فرخ حبیب پر الزامات تھے کہ ناجائز بھرتیاں کروائیں، سرکاری ملازمتیں بیچیں، ٹھیکوں میں کمیشن لیا اور لوٹ مار و رشوت ستانی میں ملوث رہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ میں فرخ حبیب کے قریبی ساتھی تنویر احمد، پی ایچ اے کے ڈائریکٹر حسان جاوید اور ڈپٹی ڈائریکٹر جہانزیب قمر کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
فرخ حبیب مقدمہ