امریکی سفیر کی سکندر سلطان سے ملاقات ، منصفانہ الیکشن کیلئے تعاون کی یقین دہانی 

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے امریکہ کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ امریکی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماو¿ں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔ انہوں نے امریکہ کے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاک-امریکہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
سکندر سلطان/امریکی سفیر

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...