اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست نمٹا دی۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر نیب نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ رانا ثنائ اللہ کے خلاف انکوائری کالعدم قرار دے چکی ہے، جس پر سپریم کورٹ نے درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نومبر 2022ئ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر داخلہ رانا ثنائ اللہ کے خلاف نیب کی انکوائری کالعدم قراردی تھی۔
ضمانت منسوخی