درآمدات پر پابندی سے روپے پر دبا¶ آ رہا ہے: مفتاح اسماعیل 


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ درآمدات پر پابندی لینے سے بھی روپے پر دبا¶ آ رہا ہے۔ توقع ہے آئی ایم ایف نگران وزیر خزانہ کے دور میں زیادہ اصرار نہیں کرے گا۔ ایک آدھ مہینے کے اندر چیزیں بہتر ہونا شروع ہو جائیں گی۔ اس وقت پاکستان میں منفی شرح سود چل رہی ہے، جب تک آمدنی میں اضافہ خرچ میں کمی نہیں کریں گے فرق نہیں پڑے گا۔ توقع ہے آئی ایم ایف نگران وزیر خزانہ کے دور میں زیادہ اصرار نہیں کرے گا۔ ہمارے پاس مالیاتی خسارہ اس وقت بہت زیادہ ہے، مارکیٹ کے خلاف جتنے عرصے بھی چلے جائیں بالآخر مارکیٹ ہی جیتتی ہے۔
مفتاح اسماعیل

ای پیپر دی نیشن