اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستانی نژاد امریکی مذہبی رہنماﺅں نے پاکستان کی حکومت کی طرف سے جڑانوالہ کی مسیحی برادری کا اعتماد بحال کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے پاکستانی حکومت کے عزم اور جڑانوالہ کی مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کی بھی تعریف کی۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جڑانوالہ کے گھناﺅنے واقعہ کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ یہ سماجی ہم آہنگی اور دونوں مذاہب کے پیرو کاروں کے درمیان مذہبی مراسم کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری قیادت اور سول سوسائٹی ان مسیحی بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے جو جلاﺅ گھیراﺅ اور توڑ پھوڑ سے متاثر ہوئے ہیں۔
مسعود خان