لاہور (خبر نگار) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کوچھ مقدمات میں ڈسچارج کرنے کےخلاف حکومت پنجاب کی د رخواستوں پر وکلاءکو عدالتی چھٹیوں کے بعد بحث کےلئے طلب کر لیا، حکومت پنجاب کی اپیل میں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے موقف اپنایا کہ ٹرائل عدالتوں نے پرویز الٰہی اور شریک ملزمان کو کسی قانونی جواز کے بغیر ڈسچارج کیا۔ ٹرائل عدالتوں نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، ٹرائل عدالت کو شواہد کا جائزہ لینے اور حقائق کے مطابق ٹرائل چلانا چاہئے تھا۔ استدعا ہے کہ عدالت ٹرائل عدالتوں کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
لاہور ہائیکورٹ