شاہ محمود، مرید قریشی کے خاندان  میں صلح،زین قریشی ،سجاد حسین  قریشی سٹیج پر گپ شپ کرتے رہے


ملتان(سماجی رپورٹر)برصغیر پا ک وہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت غوث بہائالدین زکریا ملتانی کے عرس کے دوسرے روز کی تقریب درگاہ عالیہ میں دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوئیں۔ دوسرے دن کے عرس کی تقریب تلاوت کلام پاک سے مخدوم مرید حسین قریشی کے صاحبزادے مخدوم زادہ سجاد حسین قریشی کی صدارت میں شروع ہوئی۔بعد ازاں مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کے صاحبزادے مخدوم زادہ زین حسین قریشی کے آنے بعد بقیہ عرس کی تقریب ان کی صدارت میں جاری رہیں۔جبکہ مخدوم مرید حسین قریشی کے صاحبزادے مخدوم زادہ سجاد حسین قریشی مخدوم زادہ زین حسین قریشی کے ساتھ اسٹیج پر بیٹھے رہے اور گپ شپ کرتے رہے ذرائع سے معلوم ہوا کہ گذشتہ روز عرس کے پہلے روز غسل کے موقع پر مخدوم مرید حسین قریشی اور مخدومزادہ زین حسین قریشی کے مابین ہونے والے جھگڑے کے بعد قریشی خاندان کے بزرگوں نے ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے مخدوم مرید حسین قریشی اور مخدوم شاہ محمو د حسین قریشی کے، خاندان کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کی۔جس کی وجہ سے عرس کے دوسرے روز کی تقریب تقریبا دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوئیں۔یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ عرس کے دوسرے روز کی تقریب میں مخدوم مرید قریشی کے بیٹے مخدومزادہ سجاد حسین قریشی کی عرس کی تقریب میں مخدوم زین حسین قریشی سے قبل آنا بھی خاندان مین ہونے والی صلح کی شرط میں شامل تھی۔
 صلح

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...