لاہور( این یان آئی) جڑانوالہ میں جلاﺅ گھیراﺅ ااور توڑپھوڑ کا معاملہ، توہین مذہب اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مزید 11 مقدمات درج کرلئے گئے جس کے بعد درج مقدمات کی تعداد 21ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں توہین مذہب اوردہشت گردی دفعات کے تحت مزید11 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مقدمات میں ایک ہزار سے زائد ملزمان شامل ہیںجن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق مقدمات میں توڑپھوڑ، جلاﺅ گھیراﺅ ،کارسرکارمیں مزاحمت کی دفعات شامل ہیں۔ اب تک کل مقدمات کی تعداد21 ہوگئی جبکہ مقدمات میں نامزد 150 سے زائد ملزمان گرفتارہوچکے ہیں۔
11 مقدمات درج
سانحہ جڑانوالہ، توہین مذہب ،دہشتگردی کی دفعات کے تحت مزید 11 مقدمات درج
Aug 25, 2023