راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بجلی کے بلوں میں ہوش ربا اضافے کے خلاف اہلیان یونین کونسل 9بنگش کالونی پیرودھائی کے معززین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ، ،اجلاس میں مشاورت کے ساتھ ،بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے،انہوںنے بتایا بجلی کے ظالمانہ اضافے کے خلاف ،پر امن احتجاج آ ج موررخہ 25اگست بعد نماز جمعة البارک غوثیہ مسجد بنگش کالونی سے تھانہ پیر ودھائی تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
، اجلاس میں انجمن تاجران بنگش کالونی کے صدر راجہ نواز،جنرل سیکرٹری لالہ یعقوب، راجہ آصف اقبال، ڈاکٹر ناصر ملک، لالہ مبارک خان، سلمان کھوکھر، محسن خان، اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی ،اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق امیدوار برائے ناظم ،صدر عوامی ویلفیئرسوسائٹی غلام علی خان نے کہا کہ اہل علاقہ احتجاج میں بھرپور شرکت کرےں۔