قتل کے مقدمات میں نامکمل چالان پر 4 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس

Aug 25, 2023

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیاگیامیٹنگ میں ایس ایس پیز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی،سی پی او نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق منشیات فروشوں اور نارکوٹکس ہاٹ سپاٹس پر خصوصی کاروائیاں کی جائیں،تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے،منشیات، ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈان کیا جائے،سی پی او نے تمام تھانوں کی کارکردگی کاا جائزہ لیا،سی پی او سید خالد ہمدانی نے ٹیکسلا سرکل کے ایس ایچ اوز کی سرزنش کی اور10 روز میں کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات دیں،قتل کے مقدمات میں نامکمل چالان پر 4 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس اورپوٹھوہار ڈویژن کے تمام ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ جبکہ ایس ڈی پی او ٹیکسلا،کینٹ اور سول لائنز کو لیٹر آف ایکسپلینیشن جاری کرنے کا حکم دیا،ڈکیتی معہ قتل کے مقدمات میں بہتر کارکردگی پر ایس ایچ اوز اور سینئر افسران کو شاباش دی،قتل کے مقدمات میں بہتر کارکردگی پر ایس ایچ او وارث خان کو تعریفی سرٹیفکیٹ کا حکم دیاسی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے،اگلے 10 روز میں ناقص کارکردگی والے ایس ایچ اوز کو عہدہ سے ہٹا دیا جائے گا۔

مزیدخبریں