راولپنڈی (اکمل شہزاد سے)محکمہ سوئی نادرن کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں گیس کی بندش کی شکایت پر ظفر الحق روڈ پرگیس کی پائپ لائنیں بند پائی گئیں،جس کی وجہ گزشہ روز ہونے والی بارش تھی، پائپ لائنےں کھولنے کیلئے جب پانی سے پریشر دیا گیا تو گیس بندش کا مسئلہ تو حل ہو گیا، لیکن کئی گیس میٹر پانی جانے سے خراب ہو گئے، پھر محکمہ گیس کومبےنہ طور پر ہزار روپے فی کس جمع کرانے پر میٹرز ٹھیک کئے گئے، شہریوں کی جانب سے پہلے گیس کی بندش اور بعد میں میٹر خرابی پر پیسوں کی وصولی پر شدید احتجاج کیا گیا، اعلی حکام سے اپیل کی گئی کہ میٹرز خراب کرنے والے عملے کیخلاف کارروائی کرکے پیسے وصول کرنے والے افراد کو معطل کیا جائے ۔