اسلام تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کے احترام کا درس دیتا ہے،حامد عباسی


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماءاور ضلعی سیکرٹری اطلاعات حامد حسین عباسی نے سانحہ جڑانوالہ کے حوالے سے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اسلام تمام مذاہب کی عبادت گاہوں اور مذہبی شعائر کے احترام کا درس دیتا ہے دوسرے مذاہب کے افراد اور عبادت گاہوں پر حملے کی قانون اور اسلام میں کوئی گنجائش نہیں، ان واقعات میں ملوث تمام شرپسندوں کیخلاف بلاتفریق قانونی کارروائی کی جائے۔ جن گھروں اور عبادت گاہوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے، ان کی فوری بحالی کے اقدامات کیے جائیں۔ لوگوں کی نجی املاک کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے انھوں نے کہا کہ بٹگرام کے علاقہ میں چیئر لفٹ میں پھنسے 8افراد کو پاک فوج کے جوانوں اور انتظامیہ نے بحفاظت ریسکیو کر کے عوام کے دل جیت لئے ۔حامد حسین عباسی نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف ہی ملک کو درپیش معاشی مسائل سے نکال سکتے ہیں آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ملک بھر سے کامےابی حاصل کر کے ملک کو ترقی وخوشحالی سے ہمکنار کریگی۔

ای پیپر دی نیشن