اےک اے اےس آئی کے جسمانی ریمانڈ میں تو سیع، دوسرے کا14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ


 راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی نے اختیارات سے تجاوز کرنے اور رشوت کے الزام میں گرفتار پنجاب پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے جسمانی ریمانڈ میںاےک ےوم کی تو سیع کردی جبکہ دوسرے سب انسپکٹر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، اینٹی کرپشن پولیس نے گزشتہ روزتھانہ صدر چکوال کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اختر اور محمد سفیر کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ میں نامزد دونوں ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے قبل ازیں دونوں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ عدالت سے حاصل کیا گیا تھا جو ختم ہو رہا ہے ملزمان سے تفتیش ابھی باقی ہے استدعا ہے کہ ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں تو سیع کی جائے عدالت نے ایک سب انسپکٹر محمد اختر کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی تو سیع کر دی جبکہ ایک سب انسپکٹر محمد سفیر کو 14روز کے جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، محکمہ اینٹی کرپشن نے تھانہ صدر چکوال کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اختر اور سفیر کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے حسیب نامی نوجوان کو کئی روز غیر قانونی حراست میں رکھا جس کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے مقدمہ سے ڈسچارج کر کے دونوں پولیس افسران کے خلاف کاروائی حکم دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن