کراچی(اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے کہا کہ پیغمر اسلام کی حیا ت طیبہ اہل ایمان کےلئے ایک روشن مثال ہے۔ انہو ں نے کہا کہ حضور کے اسوہ¿ حسنہ سے زندگی کے ہر شعبہ کےلئے ہدایات ورہنما ئی لی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے جما عت اہلسنّت ضلع ملیر کے عہدیداران کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم کی تعلیمات محبت و رواداری کی عکاس ہے ۔ محبت رسول اپر مبنی مقدس جذبوں کو پروان چڑھاکر دےن کی دعوت و تبلیغ کا فر وغ اور معا شر ے کی اصلاح ممکن ہے ۔ اجلاس میں جما عت اہلسنّت ضلع ملیر کے علامہ سید سجاد حسین شاہ،مفتی شوکت علی خان نے ضلع کی تنظیمی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔انہوں نے کہا کہ جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام ماہ صفر میں کراچی بھر کی طرح ضلع ملیر کے مختلف مقامات پر درس قرآن و حدیث ،7ستمبر یوم تحفظ عقیدہ ختم نبوت،اعراس بزرگان دین سید داتا گنج بخش ،اعلیٰ حضرت بریلوی،مجدد الف ثانی،استقبال ربیع الاول کے پروگرامات کا بھر پور انعقاد کیا جائے گا ۔نیز جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام مرکزی تربیتی نشست 3ستمبر اتوار بعد نماز عشاءمرکز جما عت سے متصل جامع مسجد شہداءمیلاد لائنز ایریا میں منعقد ہو گی ۔ اجلاس میں علامہ رئیس قادری ،سید رفیق شاہ،علامہ محمد میاں نوری،مفتی بلال قادری،مولانا الطاف قادری،علامہ شوکت حسین سیالوی،مولانا یعقوب نقشبندی،علامہ عارف سعیدی،علامہ خدا بخش سعیدی،حافظ مبشر علی مسعودی،اسد جواد شروانی،مفتی فیصل رشید،عنایت قادری و دیگر بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر عبد الوہاب