بفرزون: دوسری منزل سے گرنے والا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ


کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے علاقے بفرزون میں عمارت کی دوسری منزل سے ایک بچہ گر گیا لیکن وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا، واقعے کی فوٹیج بھی منظرعام پرآ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں شاہزل گیلری نامی عمارت کی دوسری منزل سے ایک بچہ باہر گلی میں گر گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے،جس میں گرنے کے مناظر دیکھے جا سکتے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2 سال کا معصوم بچہ شاہزل گیلری سے گرتا نظر آ رہا ہے، تاہم بچہ خوش قسمتی سے زمین پر براہ راست گرنے کی بجائے تار پر گرا، انٹرنیٹ کے تار پر گر کر بچہ ایک بار باﺅنس ہوا اور پھر گلی میں گرا۔فوٹیج میں بچے کے گرنے کے بعد خواتین کے چیخنے کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں، بچہ زمین پر کمر اور سر کے بل گرا تھا جس کی وجہ سے اسے سر میں چوٹ آئی۔چیخ و پکار سن کر باہر کھڑا شخص بھاگا اور بچے کو اٹھا لیا، اہل خانہ کے مطابق بچے کو سر پر معمولی چوٹ آئی ہے، حادثے کے بعد فوری طور پر بچے کو اسپتال لے جایا گیا۔
بچہ گر گیا

ای پیپر دی نیشن