مہنگائی کنٹرول کریں‘ ملک سول  نافرنی کا متحمل نہیں ہوسکتا:پاسبان

Aug 25, 2023


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ حکومت اور ادارے مہنگائی کنٹرول کریں، عوام کو احتجاج پر مجبورنہ کیا جائے۔ ملک سول نافرمانی کی جانب دھکیلے جانے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ قوم مزید مفت خور اداروں کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتی۔کمر توڑمہنگائی نے ہر طبقے کی حالت بگاڑ کر رکھ دی ہے۔ تاجروں کو بجلی و گیس کی مہنگائی اور بدترین لوڈشیڈنگ پر اآواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی مظلوم عوام کی پارٹی ہے، عوام کے حقوق کی جنگ میں مظلوم طبقے کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
پاسبان

مزیدخبریں