ناموس صحابہ بل واپس بھیجے جانے پرمولانا عبدالماجد کوتشویش 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی صدر امن کونسل، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن، امام و خطیب جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر مولانا عبدالماجد فاروقی نے مدرسہ تعلیم القرآن کے لائبریری ہال میں مولانا محمد عکاشہ، قاری محمد اسحاق چشتی کے ہمراہ مذہبی رہنماں سے گفتگو میں تحفظ ناموس صحابہ و اہلبیت بل کو واپس بھیجے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تحفظ ناموس صحابہ و اہلبیت بل کو واپس بھیجنے کے بجائے اس پر دستخط کرنے چاہئے تھے اور اس بل کو قانون بناکر اور نافذ العمل کرکے ملک سے فرقہ وارانہ کشیدگی کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کرنا چاہئے تھا جو کہ ملک میں پائیدار امن و باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے انتہائی نا گزیر ہے لیکن صدر مملکت نے تحفظ ناموس صحابہ و اہلبیت بل کو واپس بھیج کر نہ صرف اہلسنت عوام کو سخت مایوس کردیا بلکہ فرقہ وارانہ کشیدگی کے خاتمے کی امید کی شمع کو بھی بھجا دیا۔
مولانا عبدالماجد

ای پیپر دی نیشن