لاہور(کامرس رپورٹر ) قیمتی جواہرات کے بڑے ذخائر ہونے کے باوجود پاکستان جدید کان کنی اور لیپیڈری تکنیک میں پیچھے ہے۔ اس شعبے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ترقی دے کر پاکستان اربوں ڈالر کی برآمدات حاصل کر سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق سیکٹرل کونسل برائے ماربل، 5گرینائٹ اور معدنیات کے رکن محمد یعقوب شاہ نے کہاکہ فی الحال پاکستان میں قیمتی پتھروں کی زیادہ تر تجارت کسی نہ کسی شکل میں کی جاتی ہے کیونکہ غیر ملکی خریدار انہیں اپنے ممالک میں لے جاتے ہیں اور قیمت میں اضافے کے بعد اس قدرتی دولت کو اس کی اصلیت کو پہچانے بغیر اونچے نرخوں پر فروخت کرتے ہیں۔ پاکستان کو اس پیداواری طبقے پر توجہ مرکوز کرنے اور لیپڈری کو جدید کاٹیج انڈسٹری میں تبدیل کرنے کیلئے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔
قیمتی جواہرات کے بڑے ذخائر ،پاکستان جدید کان کنی ، لیپیڈری تکنیک میں پیچھے
Aug 25, 2023