میلینئل بزحب ، وومن چیمبر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Aug 25, 2023

لاہور (کامرس رپورٹر) ملینیئل بز حب (MBH) کنسلٹنگ پاکستان اور وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد باہمی فوائد کیلئے موزوں مواقع کی تلاش اور سٹریٹجک پارٹنرشپ کو فروغ دینا ہے۔ میلینیئل بز حب کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ارم طارق اور وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بانی صدر ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور سیمینارز، کانفرنسز کے انعقاد جیسی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیں گے۔ ملینیئل بز حب کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ارم طارق نے کہا کہ ایم بی ایچ کنسلٹنگ مختلف پراجیکٹس پر وومن چیمبر کے ساتھ سٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کرنے کی خواہش رکھتا ہے جس سے گرین اکانومی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں