وہی بیٹر، وہی بائولر، وہی آخری اوور، نسیم شاہ نے بطور بیٹر تاریخ دہرا دی

Aug 25, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)وہی بیٹر، وہی بائولر، وہی آخری اوور اور صورتحال بھی وہی۔ 11 رنز اور 6 گیندیں پاکستانی فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے بطور بیٹر تاریخ دہرا دی۔ہمبنٹوٹا کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 6 گیندوں پر 11 رنز درکار تھے، افغانستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر فضل الحق فاروقی تھے اور سامنے نسیم شاہ ڈٹے تھے، پھر وہی ہوا جو پچھلے سال ہوا تھا۔نسیم نے فضل کی بائولنگ پر شاندار سٹروکس کھیل کر پاکستان کو ایک وکٹ سے فتح دلا دی۔پچھلے سال 7 ستمبر کو ایشیا کپ ٹی ٹونٹی میں بھی ایسا ہی ہوا تھا، آخری اوور تھا، 11رنز تھے۔ فضل کے ہاتھ میں گیند اور نسیم کے ہاتھ میں بیٹ تھا، نسیم نے دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروایا۔دونوں بار ایک ہی بائولر کے جیت کے خواب کو ڈراؤنے خواب میں تبدیل کرنے کے بعد نسیم شاہ کے جشن کے انداز میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

مزیدخبریں