انٹر ڈیپارٹمنٹ باکسنگ چیمپئن شپ 28 اگست سے کراچی میں شروع ہو گی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹ باکسنگ چیمپئن شپ 28 اگست سے کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاذ تنگ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نو ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں آرمی، نیوی، ائیر فورس، واپڈا، ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پی بی ایف ٹیم اورکراچی پورٹ ٹرسٹ شامل ہیں۔ ایونٹ میں مردوں کے تیرہ اور خواتین کی سات ویٹ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...