بگ بیش لیگ کی نامزدگیوں کا اعلان ‘پاکستانی کرکٹرز بھی شامل

Aug 25, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کرکٹ آسٹریلیا نے مین اور ویمن لیگز کے ڈرافٹ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے  ویمن بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کیلئے مزید اوور سیز کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کی فاسٹ بائولر فاطمہ ثنا کانام بھی میں شامل ہے تاہم فاطمہ ثنا نے ابھی ایونٹ کیلئے دستیابی کی تصدیق کرنا ہے، فاطمہ ثنا سمیت اب تک دنیا بھر سے 46 ویمن کرکٹرز کی ڈرافٹ کیلئے نامزدگیاں ہوچکی ہیں۔

مزیدخبریں