ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ‘انگلینڈ کو شکست‘ پاکستانی ٹیم کی مسلسل چوتھی فتح

لاہور(سپورٹس رپورٹر)برطانوی شہر برمنگھم میں جاری ورلڈ بلائنڈ گیمز میں کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستانی ٹیم  تمام راؤنڈ میچز میں ناقابل شکست رہی،  مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی۔ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ مقابلوں میں پاکستان نے اپنے آخری راؤنڈ میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دیکر فتح حاصل کی۔انگلینڈ کی ٹیم نے  18 اوورز میں پاکستان کو 104 رنز کا ہدف دیا، انگلینڈ کے ایل جے سگ نے 25، ڈین نے 13 رنز بنائے جبکہ انگلش ٹیم کو اننگز کے ٹوٹل سکور میں32 رنز اضافی رنز کی صورت میں ملے جو کہ کسی بھی بیٹرکے انفرادی سکور سے زیادہ سکور تھا۔میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کے شاہزیب حیدر نے 4 اور محمد شاہزیب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ کا 104 رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم نے 10 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ کپتان نثار علی نے 35 اور مطیع اللہ نے 22 رنز بنائے۔واضح رہے کہ پاکستان پول سٹیج میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے براہ راست فائنل کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کر چکا ہے جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیمیں فائنل میں رسائی کیلئے ایلیمی نیٹر راؤنڈ کھیلیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...