نجی تعلیمی اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،محمد یٰسین خان

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)نجی تعلیمی اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، بلڈنگ فٹنس کے مسئلہ کو فوری ڈی آر اے کی میٹنگ میں لا کر حل کروائیں گے، ملک اختر محکمانہ ہدایات کے مطابق درست کام کر رہا ہے، ڈینگی لاروا کی برآمدگی برداشت نہیں کی جائے گی، سکولوں کی  صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔ ڈینگی  ایس او پی کو فالو کریں۔ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی محمد یٰسین خان بلوچ نے اپنے آفس میں ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ضلع بھر کے تمام تعلیمی افسران، اور ممبر ڈی آر اے، اپسما صدر ابرار احمد خان،سابق ممبر ڈی آر اے، اپسکا صدر عرفان مظفر کیانی،انچارج پرائیویٹ سکولز برانچ ملک اختر موجود تھے۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر یسین خان بلوچ نے کہا کہ گزشتہ دنوں سے ڈی آر اے برانچ کے حوالے سے چلنے والے پروپیگنڈہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن