گیس آتی نہیں، غریب صارفین ہرماہ سینکڑوں روپے کا بل دینے پر مجبور:ناظم شوکت

لاہور(کلچرل رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا ہے کہ محکمہ سوئی گیس گیس بندش کے باوجود غریب عوام کو مسلسل بڑھا چڑھا کر بل بھجوا رہا ہے جسے صارفین ادائیگی کرنے پر مجبور ہیں۔محکمہ کو سینکڑوں بار شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ناظم شوکت نے وفاقی حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ بل بہت زیادہ آ رہے ہیں مگر عوام کو گیس نہیں مل رہی۔

ای پیپر دی نیشن