گوسفند درہ میں 34 ملین افغانی سے سڑک کی تعمیر کاآغاز

کابل( نوائے وقت رپورٹ )  کابل میونسپلٹی نے بائیسویں ضلع اور بگرامی کے علاقے گوسفند درہ میں 34 ملین افغانی کی لاگت سے سڑک کی تعمیر کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔افتتاح کے موقع پر کابل میونسپلٹی کے شہری خدمات اور تحفظ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مولوی محمد خالد سجستانی نے کہا سفری سہولیات تک رسائی فراہم کرنے اور شہری سہولتوں سے محروم علاقوں کے لیے سہولیات پیدا کرنے کے لیے سڑک کی تعمیر کا یہ منصوبہ 34 ملین افغانی کی لاگت سے شروع کیا جارہا ہے۔علاقہ مکینوں نے سڑک کی تعمیر کے منصوبے کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد میں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اس شہر کے علاقے حشمت خان میں بھی 41 ملین افغانی کی لاگت سے سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...