ارجنٹائن میں بدترین معاشی بحران، مہنگائی سے تنگ عوام کی دکانوں میں لوٹ مار

Aug 25, 2023

بیونس آئرس (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن میں بدترین معاشی بحران پیدا ہو گیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق مہنگائی کے ستائے لوگوں نے دکانوں میں لوٹ مار شروع کر دی۔ لوٹ مار کرنے والے دکانوں سے کیش سمیت ہر چیز اٹھا کر فرار ہو جاتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ملک بھر میں لوٹ مار کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ لوٹ مار کے خوف سے کچھ دکانداروں نے دکانیں بند کر دیں اور کچھ نے ہتھیار رکھ لئے۔ پولیس نے کارروائی میں لوٹ مار کرنے والے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔ ارجنٹائن کے صدر اسپرٹو نے لوگوں سے امن عامہ قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ارجنٹائن کے عوام نے ان دنوں معاشی بحران اور 100  فیصد سے زیادہ مہنگائی کا شکار ہیں۔

مزیدخبریں