کیلی فورنیا(این این آئی)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بار میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق اورنج کانٹی کے شیرف کے نائب ٹریبوکو کینین نے میڈیا کو بتایا کہ سینٹیاگو کینین روڈ پر واقع بار میں قانون نافذ کرنے والے ایک ریٹائرڈ افسر اور ان کی اہلیہ کے درمیان گھریلو جھگڑا ہوا جس کے بعد ریٹائرڈ افسر نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں میں 5افراد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے حملہ آور بھی شدید زخمی ہوا۔واقعہ کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ تحقیقات کے لیے سیڈل بیک چرچ میں ایک کمانڈ سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔