برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور کا او لیول میں عالمی ریکارڈ آئی کیو لیول آئن سٹائن سے بھی زیادہ

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برٹش پاکستانی طالبہ نے او لیول امتحان میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ 16 سالہ ماہ نور چیمہ نے 34 مضامین میں اے سٹار گریڈ حاصل کرلیا اور برطانیہ سمیت یورپ بھر میں تاریخ رقم کردی۔ او لیول امتحان میں دس مضامین سکول سے اور 24 پرائیویٹ امیدوار کے طور پر دئیے۔ تمام مضامین اے سٹار گریڈ حاصل کیا۔ ماہ نور کا آئی کیو لیول البرٹ آئن سٹائن سے بھی زیادہ ہے۔ منسا آئی کیو ٹیسٹ میں ماہ نور کا سکور 161 رہا۔ ماہ نور دنیا کے سر فہرست ذہین ایک فیصد افراد میں سے ہیں۔ ماہ نور کے والدین عثمان چیمہ اور طیبہ چیمہ کا تعلق لاہور سے ہے۔ فیملی 2006ء میں برطانیہ منتقل ہوئی تھی۔ ماہ نور کی دلچسپی طب کے شعبے میں ہے اور وہ انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...