گجرات (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا پر ایک اور ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ تھانہ بی ڈویژن نے سرور گولڈ پلازہ کی بیسمنٹ میں ڈینگی لاروا ملنے پر محکمہ ہیلتھ کے آفیسر نبیل احمد کی مدعیت میں چوہدری سلیم سرور جوڑا پر ڈینگی پھیلائو کے جرم کے مرتکب ہونے پر تین مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں ملزم نامزد کر دیا۔ قبل ازیں 08 اگست 2023ء کو تھانہ اینٹی کرپشن گجرات نے ان کے خلاف ایک کنال سے زائد سرکاری اراضی پر سرور گولڈ پلازہ تعمیر کیے جانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے جس میں سلیم سرور جوڑا سمیت میونسپل کارپوریشن کے 7سابق ملازمین کے خلاف 21سال قبل پلازہ تعمیر کے ملی بھگت سے نقشے غائب کرنے کے الزامات عائد ہیں۔
پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے سلیم سرور جوڑا پر ڈینگی پھیلائو کا مقدمہ
Aug 25, 2023