فیصل آباد؍ فیروز والہ؍ سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) اوباش افراد نے تین لڑکیوں کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ اقبال سٹیڈیم میں ملزم اعجاز نے فاروق کی بیٹی (م) کو نشہ آور جوس پلا کر بے ہوش کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ انصاری پارک میں ملزم زاہد جعلی نکاح نامہ بنا کر (ص) کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ تاندلیانوالہ کے علاقہ 426 گ ب میں ملزم راول نے انتظار احمد کے گھر میں گھس کر اس کی جواں سال بہن کو اسلحہ کے زور پر ڈرا دھما کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔ پیر محل سے نامہ نگار کے مطابق اوباش نے 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ حنیف نے الزام عائد کیا ہے کہ اوباش شاہد نے گھر میں گھس کر میری 15 سالہ بیٹی (ز) کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ دریں اثناء فیروز والا میں اوباش نوجوانوں نے گونگی بہری لڑکی سمیت 5 خواتین سے زیادتی کر ڈالی، ملزمان فرار ہو گئے۔ تھانہ فیروزوالا کے علاقہ چک نمبر 46 نیاز کوٹ میں اوباش نوجوان ساجد نے اپنے ہمسائے شوکت علی کی 15 سالہ گونگی بیٹی کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ ملزم فرار ہو گیا۔ فیروز والا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ لاہور روڈ کی آبادی منڈیالی میں ایک دوشیزہ (الف) کو نوجوان جھانسہ دے کر اپنے گھر لے گیا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے نوجوان خرم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ یہ مقدمہ متاثرہ دوشیزہ کے والد محمد رمضان کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔ فیروزوالہ کے علاقہ میں دو افراد نے جواں سالہ خاتون (ح) کے ساتھ زیادتی کی، فرار ہو گیا۔ فیروزوالا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ شرقپورکے علاقہ میں اوباش نوجوان سلیم مسیح محنت کش اسلم پرویز کی سات سالہ بیٹی (م) کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا یہاں پر اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ کوٹ عبدالمالک میں نوجوان بھلے شاہ اپنے ہمسائے کے گھر داخل ہو گیا اور اس کی بیوی (ن) کے ساتھ زیادتی کر ڈالی، ملزم فرار ہو گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دریں اثناء سانگلہ ہل کے نواحی چک نمبر37پنڈت والا میں بااثرملزمان نے 14سالہ یتیم بچی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، بیوہ خاتون کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ ایف آئی آرکے مطابق پنڈت والا کی رہائشی بیوہ خاتون (ن) بی بی نے بتایاکہ میں گھرسے باہر محنت مزدوری کے لئے گئی ہوئی تھی کہ ملزمان مزمل وغیرہ نے زبردستی گھر میں داخل ہو کر میری کم سن بیٹی14سالہ (ل) کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ حالت غیر ہونے پر ایک خاتون ڈاکٹر کو گھر بلاکر علاج معالجہ شروع کرا دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔