کپاس کی شفاف تجارت کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزارت تجارت اور ایف بی آر کپاس کی شفاف تجارت کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کرائیں گے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ نے نگراں وفاقی وزیر تجارت، صنعت اور پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ملاقات کی۔اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایف بی آر وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے ساتھ مل کر پاکستان میں جننگ فیکٹریوں میں کاٹن کی شفاف تجارت کو فروغ دینے کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کرائے گا۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعت کو مختلف تجارتی بلاکس، برانڈز کے ذریعہ طے شدہ ٹریس ایبلٹی معیارات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن