لاہور(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ میں ٹینٹ پیگنگ ورلڈکپ کے پہلے روز پاکستان کے ناصر عباس نے برانز میڈل حاصل کرلیا۔ٹینٹ پیگنگ ورلڈکپ 2023 جنوبی افریقہ کے شہر جارج میں شروع ہوا۔ پہلے روز لانس کیٹیگری کی مجموعی طور پر 7 دوڑیںہوئیں جس میں انفرادی اور پیئر کی دو، دو جبکہ ٹیم کی تین دوڑیں ہوئیں۔پہلے روز کے مقابلوں کے اختتام پر لانس کے انفرادی پلیئرز میں پاکستان کے ناصر عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور برانز میڈل اپنے نام کیا۔گولڈ اور سلور میڈل سعودی عرب کے گھڑ سواروں کے نام رہے۔پہلے روز کے مقابلوں کے بعد ٹیم کے مجموعی پوائنٹس میں اردن پہلی، سعودی عرب دوسری اور مصر تیسری پوزیشن پر ہے۔ پاکستان کی پوزیشن پانچویں رہی۔ایونٹ کے دوسرے روز سورڈ (sword) کے 7 دوڑیں ہوں گی جس کے بعد تیسرے روز رنگ اینڈ پیگ کے 6 دوڑیں ہوں گی۔تین روز مختلف کیٹیگریز کی مجموعی 20دوڑوں کے بعد ورلڈ چیمپئن ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔
ٹینٹ پیگنگ ورلڈکپ: پہلے روز پاکستان کے ناصر عباس کا برانز میڈل
Aug 25, 2023