پرویز الٰہی، محمد خان بھٹی کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کے خلاف وکلاء بحث کیلئے طلب

Aug 25, 2023

لاہور (خبر نگار) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کوچھ مقدمات میں ڈسچارج کرنے کیخلاف حکومت پنجاب کی د رخواستوں پر وکلاء کو عدالتی چھٹیوں کے بعد بحث کیلئے طلب کر لیا، حکومت پنجاب کی اپیل میں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے موقف اپنایا کہ ٹرائل عدالتوں نے پرویز الٰہی اور شریک ملزمان کو کسی قانونی جواز کے بغیر ڈسچارج کیا۔ ٹرائل عدالتوں نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، ٹرائل عدالت کو شواہد کا جائزہ لینے اور حقائق کے مطابق ٹرائل چلانا چاہئے تھا۔ استدعا ہے کہ عدالت ٹرائل عدالتوں کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں