وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات، پاکستانی سرزمین انتہائی مقدس: پربندھک کمیٹی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے وفد نے گزشتہ روز وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہو گا۔ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے  وزارت کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔ یہ بات نہایت احسن ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں ملکی ترقی میں شانہ بشانہ  کردار ادا کر رہی ہیں۔ پربندھک کمیٹی نے کہا کہ ریاست ِ پاکستان کی سکھ برادری  کیلئے اٹھائے گئے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ پاکستانی سکھ ملکی تعمیر و ترقی ، دفاع سمیت مختلف شعبہ جات میں  اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ دنیا بھر کے سکھوں کے نزدیک پاکستان کی سرزمین انتہائی مقدس ہے  یہاں سے سکھ مذہب کی ابتدا ئ￿  ہوئی اور بابا گرو نانک نے اپنی زندگی کے آخری ایام بھی یہیں گذارے۔  سکھ وفد نے نگران وزیر مذہبی امور کو وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ 

ای پیپر دی نیشن