امید ہے ایران کے لیے نامزد سفیر دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کردار ادا کریں گے‘ وزیر خارجہ

Aug 25, 2023

 اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ایران کے لیے نامزد سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ملاقات کی۔تر جما ن دفتر خارجہ کے مطابق ملا قات کے دوران نگران وزیر خارجہ نے کہا پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا نامزد سفیر دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔

مزیدخبریں