ٹرمپ کی گرفتاری و رہائی، قیدیوں کے لباس میں تصویر بھی جاری

Aug 25, 2023 | 23:06

ویب ڈیسک

الیکشن مداخلت کیس میں سابق امریکی صدر نے گرفتاری و رہائی ہوئی جب کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار سابق صر کی قیدی والی تصویر بھی جاری کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے صدارتی الیکشن میں جارجیا میں مداخلت کیس میں گرفتاری پیش کی جس کے بعد انہیں دو لاکھ ڈالر کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد رہا کر دیا گیا عدالت دو روز قبل ہی ان کی ضمانت منظور کر چکی تھی تاہم انہیں ضمانتی مچلکے فوری جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

مقدمے میں گرفتاری دینے کے لیے سابق امریکی صدر جمعرات کی شام اٹلانٹا کی فلٹن کاؤنٹی جیل پہنچے۔ فلٹن جیل میں صدر ٹرمپ کی قیدیوں کے لباس میں تصاویر ’مگ شاٹ ‘ بنائی گئیں جنہیں جاری کیا گیا اور ایسا امریکی تاریخ میں پہلی بار ہوا۔ اس کے علاوہ ان کی انگلیوں کے نشانات بھی لیے گئے۔امریکا کی تاریخ میں کسی بھی سابق صدر پر فوجداری جرائم کا الزام نہیں لگا تاہم پچھلے پانچ مہینوں میں چوتھی بار صدر ٹرمپ کو گرفتارکیا گیا اور ان کے خلاف باضابطہ طور پر کرمنل مقدمہ چلایا گیا۔ ٹرمپ چار مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان پر مجموعی طور پر 91 الزامات ہیں۔

مزیدخبریں