شیخوپورہ: بہتر کارکردگی پر انسپکٹر تہہ بازاری چوہدری اکرام کو تعریفی سند دی گئی

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میاں محمد جمیل نے انسپکٹر تہہ بازاری چوہدری اکرام ورک کو تجاوزات کے خلاف موثر کاروائیاں کرنے اور امور ذمہ داری کی فرض شناسی سے انجام دہی یقینی بنانے پر تعریفی سند دی ہے اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے اور پختہ و عارضی تجاوزات کا خاتمہ کرکے شہریوں کو لاحق دشواریوں کے تدارک میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

ای پیپر دی نیشن