ننکانہ صاحب( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ کا تدریسی عمل اور طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے بنیادی مراکز صحت اور گورنمنٹ ہائی سکول کھیاڑے کلاں کا اچانک دورہ ، ڈپٹی کمشنر نے سکول میں اساتذہ کی حاضری ، کلاس رومز اور واش رومز کی صفائی سمیت پنکھوں کی دستیابی ، تدریسی عمل سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راؤ نے گفتگو کرتے کہا کہ ضلع میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اور بچوں کو سرکاری سکولوں میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راو نے طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے بنیادی مراکز صحت کھیاڑے کلاں کا اچانک دورہ کیا ۔