تخریب کاری ‘اشتعال انگیزی کسی مسئلہ کا حل نہیں :خالد محمود

Aug 25, 2024

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ پاک وطن کے ادارے مضبوط ہونگے تو مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی تخریب کاری اور اشتعال انگیزی کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ ہمارے ابائو اجداد نے لاکھوں قربانیاں اس لیے نہیںدی تھیں کہ ہم سیاسی ،سماجی ،فروعی اور مسلکی اختلافات پیدا کرکے ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں بلکہ آزادی کا مقصد خودمختار اور خوشحال ریاست کا قیام تھا تاکہ ہم ہر قسم کی آزادی کو انجوائے کریں پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا ۔

مزیدخبریں