قصور: ریسکیو 1122 کا اجلاس ‘ عرس بابا بلھے شاہ کے انتظامات کا جائزہ

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ریسکیو 1122 آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں عرس بابا بلھے شاہ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نئیر عالم خان کا کہنا تھا کہ عرس بابا بلھے شاہ کے حوالے سے ہنگامی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے پلان کے مطابق عرس کے موقع پر انسیڈنٹ اینڈ ریسکیو کمانٹ پوسٹ قائم کی جائے گی جو زائرین کو میڈیکل کور فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہے گی جبکہ عرس کے موقع پر فائر بریگیڈ ایمبولینس اور موٹر بائیک ایمبولینس کو بھی تعینات کیا جائے گا سٹیشن کوآرڈینیٹر محمد نواز کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ آپریشنل انچارج ریسکیو سیفٹی آفیسر زاہد خان ہونگے ۔

ای پیپر دی نیشن