(ن) لیگ غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے : رانا محمدآصف

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق یوسی چیئرمین سیکھم رانا محمدآصف نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے تمام ادوار اقتدار میں جتنی ترقی ہوئی اس کی گزشتہ 75 سالوں میں مثال نہیں ملتی، (ن) لیگ ملک کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کیساتھ غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑتی آئی ہے اور اب بھی وفاق اور پنجاب کی سطح پر عوامی خدمت کی نئی مثال رقم کی جا رہی ہے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں (ن) لیگ کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں جو ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی ملک کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کی خاطر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا رانامحمد آصف نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تاریخی اقدامات سے غریب عوام کو ریلیف ملا ہے ۔ پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے دیگر صوبے بھی عوام کو ریلیف دیں (ن) لیگ کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور عوام کو مسلم لیگ(ن)کی حکومت پر مکمل اعتماد ہے۔

ای پیپر دی نیشن