پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی خوشحالی کی سیاست کی : آصف الیاس

نواں کوٹ(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر آصف الیاس گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کی اساس اور عوام کی خوشحالی کی سیاست کی ہے،آج پاکستان میں جمہوریت کا تناول درخت مضبوط ہے یہ مفاہمت کی سیاست کے بادشاہ آصف علی زرداری کی وجہ سے ہے پارٹی کارکن تیار ہوجائیں پنجاب کو پیپلز پارٹی کا قلعہ بنانے کا وقت آگیا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور بلاول بھٹو کی قیادت میں خدمت کا سفر مزید جاری رہے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے کاشف گیلانی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا آصف الیاس گل نے کہاکہ پاکستان کے نوجوانوں کا مستقبل بلاول بھٹو زرداری ہیں انکی قیادت میں نئی نسل پاکستان کی خوشحالی ترقی کے لئے تیار رہے۔نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیئے اقدامات کرنے ہوں گے ان کو اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کرنی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن