پیپلز پارٹی جمہوریت پسند جماعت ہے : حاجی فلک شیر 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پسند جماعت ہے جو ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی خواہاں ہے اور اسی کاز کی خاطر اپنا جمہوری و سیاسی کردار مسلسل ادا کررہی ہے ہماری جنگ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے خلاف ہے ہم پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم اور جمہوری عمل کو توانا و طاقتور کرنا چاہتے ہیں دیگر سیاسی جماعتیں بھی محاذ آرائی کی سیاست چھوڑ کر اب ایک پیج پر آئیں اورملکی ترقی و عوامی خوشحالی کیلئے کردار ادا کریں ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی.

ای پیپر دی نیشن