ایم پی اے رانا ارشد کاسی ای او ننکانہ کیساتھ مختلف سکولوں کا دورہ

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد نے سی ای او ننکانہ احسن فرید ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری رائے نجیب اللہ اور دیگر ضلعی محکمہ تعلیم کے افسروں کے ہمراہ واربرٹن شہر کے مختلف سکولوں کا جامع دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران گورنمنٹ ہائی اسکول واربرٹن سٹی اور گورنمنٹ گرلزبنا الاسلام ہائی سکول میںذہین طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقاریب میں طلبہ کو لیکچربھی دیا انہوں نے واربرٹن ہائی سکول سٹی کی تاریخی مسجد، کلاس روم سمیت سکول کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر سربراہ ضلعی محکمہ تعلیم ننکانہ احسن فرید ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری رائے نجیب اللہ ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رائے محمداقبال اور دیگر افسر اور اساتذہ بھی ہمراہ موجود تھے، گورنمنٹ ہائی سکول واربرٹن سٹی میں  تقریب میں طلباء اور دیگر شرکاء سے خطاب کرتے لیگی ایم پی اے رانا محمد ارشد نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ایجوکیشن سیکٹرریفارمز پروگرام کے تحت ضلع کے سکولوں میں ترجیحی بنیاد پرسہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس کامقصد سکولوں میں زیرتعلیم طلباوطالبات کو حصول تعلیم کیلئے ہرلحاظ سے موافق ماحول کی فراہمی یقینی بنانا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرسکولوں میں معیاری اعلیٰ تعلیم ، بہترین سہولیات صفائی ستھرائی کے انتظامات بہترکرنے اوردیگربنیادی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے دورے کیے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن