سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا، اجلاس چہلم حضرت امام حسینؓکے پر امن انعقاد، سیکیورٹی وانتظامی امور تفصیلی کاجائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی، کوآرڈینیٹر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ ، انچارج سیکیورٹی برانچ حافظ سعید، حافظ غلام محی الدین ، مفتی کفایت اللہ شاکر، مولانا نسیم عباس، پیر غلام حسین سلطانی، مولانا ایوب خان، حافظ عبد الغفار ، حافظ آصف شیخ ، سید علی نجم گیلانی، ایوب اوپل، ظفر عباس، پیر ظہور واصف، حافظ مصدق قاسمی، احسان اللہ ضیاء ، ماسٹر فیض ، اشفاق نذر، حافظ اقبال گھمن اور حافظ فصیل شیخ کے علا وہ تمام متعلقہ محکموں کے مقامی حکام بھی موجود تھے۔