اوپن ڈور پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا: شاہد عمران مارتھ

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ضلع شیخوپورہ میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ضلعی افسروں سے تعارفی ملاقات کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام ضلعی افسر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ضلعی محکموں کے سربراہوں نے اپنے اپنے محکموں بارے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ہم سب کو ایک ٹیم بن کر ضلع کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنا ہو گا، شیخوپورہ کی عوام کو بہتر ماحول فراہم کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...