بڑھتی محاذ آرائی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہوگی :منیر قمر واہگہ 

Aug 25, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویڑنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی محاذ آرائی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہوگی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو مفاہمت کا راستہ اختیار کر کے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا تاکہ معاشی استحکام کی خاطر مشترکہ جدوجہد یقینی بنائی جاسکے پاکستان موجود ہ حالات میں سیاسی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہوسکتا یہ وقت اتحاد و یگانگت کو فروغ دینے کا ہے جس کیلئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے تمام سیاسی جماعتوں کومفاہمت کی دعوت دی اور اب بھی تمام جماعتوں کو متحد کرنے اور مربوط معاشی اصلاحات مرتب کرنے کی خاطر کوششیں کررہے ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کچلے ہوئے طبقات کی ترجمانی کی ہے، پیپلزپارٹی اشرافیہ کی نہیں بلکہ مزدوروں، کسانوں اور طالب علموں کی پارٹی ہے جس کا مقصد عوامی راج قائم کرنا ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تعصب کی نفی کی ہے ہماری بنیادی ترجیح عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے تاکہ قوم متحد ہو کر غربت اور دہشتگردی سمیت دیگر بحرانوں کا سامنا کر سکے، عام پاکستانیوں کی قسمت میں ہمیشہ غریب رہنا نہیں لکھا ہم عام آدمی کا معیار زندگی بلند کریں گے آج بھی دنیا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سراہتی ہے جس نے غریب ترین خواتین کی مالی مدد کرکے انہیں بااختیار بنایاپیپلز پارٹی اس پروگرام کو آگے بڑھانے کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود دیگر منصوبوں کی بھی تکمیل یقینی بنائے گی۔

مزیدخبریں